حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

News

خبریں

آسٹریا غیر قانونی ہجرت کے عالمی رجحان کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر رہا ہے۔

جون 2024، میں آسٹریا میں 1,835 پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں، جو گزشتہ عرصے کے مقابلے میں 64 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

"گزشتہ چھے ماہ کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اقدامات اپنا اثر دکھا رہے ہیں اور اب اسمگلرز آسٹریا کی طرف منہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ گیرہارد کارنر نے 19 جولائی 2024 کو وزارت داخلہ میں نصف سال کی پناہ گزینی اور بے دخلی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا، "ہم غیر قانونی سرحدی داخلے میں نمایاں کمی، پناہ کی درخواستوں میں بڑی حد تک کمی، اور پناہ گزینی کے تحت نام نہاد خاندانی اتحادِ نو میں بھی واضح طور پرکمی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے، میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سال 2023 کی پہلی ششماہی میں 23,142 پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ رواں سال یہ تعداد کم ہو کر 13,479 تک رہ گئی، جس کا مطلب ہے کا 9,663 درخواستوں میں (42 فیصد) کی کمی دیکھنے میں آئی۔

خاندانی اتحادِ نو کی درخواستوں میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہ جون میں آسٹریا میں داخلے کے لیے 414 درخواستیں موصول ہوئیں، جو ماہ جنوری کے مقابلے میں 1,771 کم اور گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط (1,169) سے بھی کافی حد تک کم ہیں۔