حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

افغانستان، ایران، پاکستان: یورپی یونین انسانی ہمددی کی بنیاد پر 113 ملین یورو فراہم کرے گی
31 مارچ 2022 کو افغانستان کے لئے عطیہ دینے والوں کی کانفرنس میں یورپی کمیشن نے افغان عوام کے لئے یورپی یونین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 113 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا۔
یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسس مینجمنٹ Janez Lenarčič نے کہا، "افغانستان کو دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔ یورپی یونین مکمل طور پر افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ایران اور پاکستان میں تحفظ کے متلاشی افغان پناہ گزینوں اور میزبان برادریوں کی مدد جاری رکھے گی۔“ مذکورہ رقم میں اس سال ایران اور پاکستان کے لئے مختص کردہ 18 ملین یورو بھی شامل ہیں۔
یورپی یونین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں افغان عوام اور ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی کرنے والے افغانوں کے لیے طبی دیکھ بھال، خوراک، رہائش اور شہری تحفظ اور تعلیم کے منصوبے شامل ہیں۔ یورپی یونین کی امداد ہمیشہ بین الاقوامی امدادی تنظیموں، ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ھلال احمر سوسائٹیز اور اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔